تازہ تر ین

الٹی گنتی شروع، اسلام آباد 27 کلومیٹر کی جیل، اب یہ ڈرون سے آنسو گیس ماریں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسلام آباد27کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا،مصنوعی اقتدارکوبچانےکےلیےاپنی عوام پرڈرون سےآنسو گیس کےگولےماریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 2کروڑ لوگ مزیدخط غربت کی لکیرسےنیچےجاچکےہیں۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول پر2ارب روپے روزانہ غریب کی جیب سےخزانےمیں جارہاہے،پہلےخزانے پرڈاکہ مارتےتھےاب غریب کی جیب پرڈاکہ ماررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ فرانس سےبغل گیر ہونااوراسرائیل میں وفدبھیجناسوالیہ نشان ہے۔
72میں سے22وزرا کا کوئی محکمہ نہیں ،اس پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے، غریب کوآٹانہیں مل رہا حکمران امریکہ کے7اسٹارہوٹلوں میں سیرسپاٹےکررہےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دنیاباتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے ری،بندگلی میں جاناہےیاالیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain