تازہ تر ین

برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

سیئول: (ویب ڈیسک) برطانوی نامور ٹینس سٹار اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
ایما رادوکانو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں حریف بیلجیئم کی یانینا وکمائر کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلجیم کی یانینا وکمائر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
19 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ پاؤلش ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain