تازہ تر ین

لکی مروت اور سوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کیخلاف دو مختلف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، آرمی کے دستوں نے آپریشن جنرل ایریا شیخ بدین پہاڑ پر کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو امن دشمن مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران ایک امن دشمن مارا گیا جبکہ کارروائی میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain