Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، حتمی اعلان آج

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، حتمی اعلان آج ہوگا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ کی۔ ورچوئل میٹنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارہ میں کمی اور پائیداراقتصادی نمو کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرے گی، حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ وزیر خزانہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ، فصلوں اور روزگار متاثر ہونے سے پیداہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آئی ایم ایف کے مشن چیف کوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے معاشی طورپرکمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے قومی معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، مالیاتی خسارہ میں کمی اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی مسائل کوحل کرے گی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقات کا حوالہ بھی دیا جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور معیشت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور اسی تناظر میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا ذکر کیا۔ مشن چیف نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی قرض دہندگان کی جانب سے پاکستان کی مدد پر بھی بات کی۔ وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.