Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
    • پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
    • ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
    • فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
    • گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
    • جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
    • ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
    • اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
    • ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
    • ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
    •  وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
    • سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔
    • صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
    • فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے امریکا کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بلاوجہ نقصان پہنچایا۔عمران خان کی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
    برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘کوانٹرویومیں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ذاتی ایجنڈے کےلئے کرپشن کے خاتمے کو اپنا منشور بنا کر پیش کیا لیکن وہ پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ ناتجربہ کار،خود پسند، انا پرست اورناپختہ سیاست دان ثابت ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ لیک ہونے والی آڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ عمران خان کرہ ارض پر سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والا شخص ہے اور یہ بات میں خوشی سے نہیں کہہ رہا بلکہ یہ ہمارے لئے شرمندگی اورتشویش کا باعث ہے کیونکہ ان کے ذاتی ایجنڈے اور مقاصد کے لئے بولے گئے جھوٹ سے ہمارے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو اپنے تمام دانستہ مجرمانہ اقدامات کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ وہ اس سے قبل کبھی ملک کے مستقبل کے حوالے سے پریشان نہیں تھے، عمران خان نے معاشرے میں اتنی نفرت اور زہر بھر دیا ہےجو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا، وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور معاشرے میں نفرت پھیلاتے ہیں۔
    وزیراعظم نے پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پراس وقت حیران رہ گئے جب کئی عالمی رہنمائوں نے ان سے ملاقات کے دوران عمران خان کے رویے کا ذکر کیا، بعض رہنمائوں نے مجھے پی ٹی آئی سربراہ کی شخصیت کے حوالے سے ذاتی طور پر آگاہ کیا کہ وہ (عمران خان) ناشائستہ رویے کے حامل، جھوٹے اور خود پسند تھے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بلاوجہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کےچین کے ساتھ قریبی تعلقات کودوبارہ سے بہتر بنائیں گے جنہیں عمران خان کی طرف سے چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کو مبینہ طور پر روکے جانے کے باعث نقصان پہنچا۔
    وزیراعظم نے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نومبرمیں چین، جو پاکستان کا سب سے زیادہ آزمودہ دوست ہے ، کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی بہتری کےلئے ایک اچھا منصوبہ ہے۔
    وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے حکومتی امورمیں مشاورت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف ان کے رہنما اور بڑے بھائی ہیں اور وہ ان سے مشورہ کرتے ہیں لیکن انہوں نے مجھے فیصلے کرنے کےلئے مکمل اختیاردیا ہوا ہے۔
    خاندانی سیاست کے حوالے سے عمران خان کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایک سوال کےجواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ خاندانی سیاست کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ اہلیت، عوامی حمایت اورعوام کا اعتمادجیتنے کی بات ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال

    پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ

    پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

    تازہ ترین

    غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال

    پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ

    پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

    ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا

    فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.