انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظورکرلیا۔
قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ‘غلط معلومات’ پھیلانے پر 3 برس تک قید ہوسکتی ہے۔
قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘جو لوگ خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے’ کے مقصد سے ترکیہ کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹے الزامات کو روکنے کیلئے قوانین کی ضرورت ہے۔اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ،یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Turkish President Recep Tayyip Erdogan speaks during a press conference at the Presidential Complex in Ankara where he announced the upcoming electoral timetable on April 18, 2018.
President Recep Tayyip Erdogan called snap elections in Turkey for June 24, bringing the polls forward by over a year-and-a-half to sharply accelerate the transition to a new presidential system. / AFP PHOTO / ADEM ALTAN
