تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عمران خان کےلانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی جب کہ ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی۔
آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain