تازہ تر ین

امریکی صدر نے نئی بات نہیں کی، وہ محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین ژاں پیئر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے پاکستان سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفاد کیلئے اہم ہے۔
خیال رہےکہ امریکی صدر نے الزام عائدکیا ہےکہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
پاکستان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain