مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیل فوج نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، فلسطین پر قابض صیہونی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےکے علاقے نابلس میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے ایک مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 6 فلسطینی نوجوان شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 سے 34 سال کے درمیان ہے اور یہ سب نہتے تھے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ قابض فوج نے گولی لگے نوجوانوں کو مرنے کے لیے سڑک پر چھوڑ دیا۔ اگر بروقت لایا جاتا تو نوجوانوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
اسرائیلی فوج کی اس کھلی جارحیت پر بڑی تعداد میں سیکڑوں فلسطینی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ فلسطین پر 1967 سے اسرائیل جبری طور پر قابض ہے اور آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے طاغوتی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ رواں برس فوجی کارروائیوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
