Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    97 سالہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دوبارہ وزیراعظم بننے کیلئے تیار

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم 97 سالہ مہاتیر محمد ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بننے کے لئے پر تول رہے ہیں اور انہوں نے 5 نومبر کو عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواری کے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں۔
    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں 19 نومبر کو قبل از وقت عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ۔ یہ الیکشن اصل میں ستمبر 2023 میں شیڈول تھے، وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب پر اپنی پارٹی یونائیٹڈ ملائیشین نیشنل آرگنائزیشن (AMNO) کی طرف سے شدید دباؤ تھا کہ وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں اور اپنی انتہائی پتلی اکثریت کو مضبوط کرنے کی امید میں قبل از وقت انتخابات کرائیں۔
    مہاتیر محمد جنہوں نے 2018 میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کے بعد ” سب سے زیادہ عمر کے وزیر اعظم” ہونے کی وجہ سے گینز بک آف ریکارڈز میں نام درج کیا تھا وہ 19 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔ اس الیکشن میں وہ لنگکاوی جزیرے پر پارلیمنٹ میں اپنی نشست کا دفاع کریں۔
    ہفتے کے روز درجنوں حامیوں نے مہاتیر محمد کا استقبال کیا جو اپنی عمر کے باوجود اچھی صحت میں نظر آئے، وہ جزیرے کے مرکزی شہر کوہ میں مقامی حکومت کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے جھنڈے لہراتے ہوئے اپنی امیدواری کے کاغذ جمع کرائے۔
    حکمراں یونائیٹڈ ملائیشین نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے اسماعیل اور پاکٹن ہاراپن اتحاد کے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے بھی ملک میں دیگر مقامات پر اپنے کاغذات جمع کرا دئیے۔
    انور ابراہیم نے ووٹرز سے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں کیونکہ یہ خدشہ ہے کہ مون سون کے موسم میں شدید بارشیں ٹرن آؤٹ کو کم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے شمالی ریاست پیراک میں اپنے حلقے سے اے ایف پی کو بتایا کہ میں پر امید ہوں کہ ہم جیت جائیں گے۔
    خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے 1981 اور 2003 کے درمیان آہنی ہاتھوں سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک پر حکمرانی کی تھی ۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں حزب اختلاف "امید کے اتحاد” کی قیادت کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آئے تھے۔
    اصلاح پسند اتحاد نے نجیب عبدالرزاق پر بڑی فتح حاصل کی تھی۔ نجیب عبد الرزاق وزیر اعظم رہے اور بعد میں انہیں مالیاتی سکینڈل سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور اب وہ 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
    مہاتیر اپنی 93 ویں سالگرہ کے صرف دو ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنے لیکن ان کی حکومت دو سال سے بھی کم عرصے میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے گر گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا

      امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار

      2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.