Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کی طرح پاکستان سمیت کوئی بھی ملک روس سے تیل خرید سکتا ہے، امریکا

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے واضح کیا ہے کہ ہر ملک روسی تیل درآمد کرنے کے لیے آزاد ہے جیسے بھارت نے روس سے تیل خریدا۔
    ڈان ڈاٹ کام کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دوسرے ممالک پر روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال پابندی نہیں ہے۔
    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان اور دیگر ممالک بھی اسی طرح روسی تیل درآمد کر سکتے ہیں جیسے بھارت کر رہا ہے۔
    جس کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ امریکا واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ ہر ملک کو روس سے تیل کی درآمدات کا فیصلہ اپنے اپنے حالات کو دیکھ کر کرنا ہوگا۔
    تاہم ترجمان محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی کہ امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی ایک عام لائسنس جاری کر چکا ہے جو منظور شدہ روسی بینکوں کے ساتھ تیل کی خریداری کے لیے لین دین کی اجازت دیتا ہے لہذا ایسی ادائیگیاں جاری رہ سکتی ہیں۔
    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ امریکی پابندیاں جو سال کے آغاز میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد لگیں ان میں توانائی، تجارت اور نقل و حمل سے متعلق ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے قدرے سختیاں کی گئی تھیں۔
    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد روس کو تیل برآمد کرنے والا ایک بڑا فروخت کنندہ بنانے سے روکنا تھا۔
    ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اور یورپی اتحادیوں سمیت شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی یوکرین پر جارحیت سے عالمی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے پہلے دن میں اطلاع دی تھی کہ روس نے تیل برآمد کرنے میں روایتی فروخت کنندگان سعودی عرب اور عراق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ G7 ممالک کے گروپ کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کے برعکس بھارت نے تیل کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے۔
    واضح رہے کہ بھارت میں اب روسی تیل کُل خام درآمدات کا 22 فیصد ہے جب کہ عراق کی 20.5 اور سعودی عرب کی 16 فیصد سے زائد ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا

      امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار

      2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.