Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ میں مسلمان دکاندار کی رحم دلی، چور کو معاف کر دیا

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر یارکشائر میں مسلمان دکاندار نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چور کو معاف کردیا۔
    سوشل میڈیا پر پچھلے چند گھنٹوں سے ایک ویڈیو شئیر ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو موبائل فونز کی دکان سے فون چھین کر بھاگنے کی کوشش کرتے اور ناکام ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو برطانیہ کے علاقے یارکشائر کی ہے اور ویڈیو پر ٹائم سٹیمپ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ 4 دسمبر کا ہے۔
    اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے افراد کو حیرت اس وقت ہوئی جب موبائل فون کی دکان کے مالک نے چور کو ناکام ہونے کے بعد بھی بغیر ڈانٹے یا مارے واپس جانے دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان پر دو مسلمان افراد موجود ہیں اور اتنے میں ایک گاہک آتا ہے اور دکاندار کو فون دکھانے کو کہتا ہے۔
    یہ گاہک دکاندار سے کچھ فون لے کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے آگے آٹو میٹک دروازہ آڑے آ جاتا ہے جو صرف دکاندار کے بٹن دبانے سے ہی کھل سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دروازہ کھول کر بھاگنے میں ناکامی کے بعد یہ چور خفت کا شکار ہو کر واپس دکاندار کی طرف بڑھتا ہے اور انہیں موبائل فونز واپس کر دیتا ہے۔
    اس کے بعد کچھ سیکنڈز دکاندار اور چور میں کچھ بات چیت بھی ہوئی لیکن ویڈیو میں آواز نہ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم ہونا ممکن نہیں کہ وہ دونوں بات کیا کر رہے تھے اور کچھ دیر بعد ہی دکاندار دروازہ کھول دیتے ہیں اور چور باہر چلا جاتا ہے۔
    انسٹاگرام پر ’دا فون مارکیٹ‘ کی طرف سے لکھا گیا کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگوں نے آج ہمارے سٹور پر چوری کی کوشش کی ویڈیو دیکھی ہوگی۔ ہم چوری کو قابل قبول نہیں سمجھتے لیکن ہم اس فرد (چور) تک پہنچنا چاہیں گے۔‘
    ’دا فون مارکیٹ‘ کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ ’اس وقت بہت سے لوگوں کے لیے یہ مشکل وقت ہے تو اگر آپ کو اپنے گھر لے جانے میں بھی مشکل پیش آ رہی تو برائے مہربانی ہمارے سٹور پر آئیں اور دیکھیں کہ ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔‘
    سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے شاید اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ دکانداروں نے چور کو مارا کیوں نہیں؟ اس بات کا جواب دیتے ہوئے افضل آدم نے کہا کہ ’جو لوگ سوشل میڈیا پر پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے اسے مارا کیوں نہیں ان کے لیے یہ جواب ہے کہ تشدد کسی چیز کا جواب نہیں ہوتا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ

      جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے

      ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.