تازہ تر ین

بیڈ منٹن میچ کے دوران 38 سالہ کھلاڑی انتقال کر گیا

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) بھارت میں بیڈ منٹن میچ کھیلتے ہوئے 38 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، متوفی روزانہ آفس کے بعد دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام حیدرآباد میں پیش آیا جہاں شیام یادو نامی کھلاڑی ایک مقامی سٹیڈیم میں ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر گیا۔
اچانک نیچے گرنے پر ساتھیوں نے شیام کو اٹھا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر چکا تھا، ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain