Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کابینہ اجلاس، بجلی بریک ڈاؤن کا ذمہ دار انسانی غفلت اور ترسیلی نظام کو قرار دے دیا

    By Khabrain Newsمارچ 2, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔
    انکوائری رپورٹ میں 23 جنوری 2023 کو ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجوہات کا ذمہ دار انسانی غفلت اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں موجود خرابیوں کو قرار دیا گیا، رپورٹ 4 رکنی انکوائری کمیٹی نے مرتب کی، جس کی سربراہی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کر رہے تھے۔
    رپورٹ میں نہ صرف واقعہ کی بنیادی وجوہات بیان کی گئیں بلکہ ذمہ داران کی نشاندہی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں، بجلی کا بریک ڈاؤن پاور پلانٹس کے ٹرپ ہونے کے بعد صرف 4 منٹ میں پورے ملک میں پھیلا جس کی بنیادی وجہ انسانی غفلت تھی۔
    ملک کے شمال میں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے جنوبی علاقے میں وِنڈ انرجی سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی تو اے سی لائن کی فریکوئنسی غیر معمولی طور پر بڑھ گئی، جس میں یکدم اضافے سے مختلف پاور پلانٹس خودکار سکیورٹی سسٹم کے تحت ٹرِپ کر گئے۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاور پلانٹس کو بلک سٹارٹ سسٹم کے ذریعے ری سٹارٹ ہونا تھا لیکن اس نظام کی ناکامی کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی بحالی میں تاخیر ہوئی، کوٹ ادو پاور کمپنی کے پاس بلک سٹارٹ کی سہولت موجود ہے لیکن اس پاور پلانٹ کے معاہدے کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔
    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کو اُن کی سنگین لاپرواہی پر قرار واقعی سزا دی جائے، پاور ڈویژن اس غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرے، کیپکو کے پاور پرچیز کے معاہدے کی معیاد ختم ہو چکی تھی تو اس کی تجدید کیلئے ضروری کارروائی میں تاخیر کیوں کی گئی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام بجلی کے نظام کو سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (ایس سی اے ڈی اے) سے منسلک کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں، پاور ڈویژن اور دیگر متعلقہ ادارے بھی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جامع لائحہ عمل مرتب کر کے کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کریں۔
    وفاقی کابینہ کو بجلی چوری اور لائن لاسز کے حوالے سے پاور ڈویژن نے تفصیلی بریفنگ بھی دی، اس موقع پر پاور ڈویژن کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ایسے علاقے جہاں پر لائن لاسز 60 فیصد اور اُس سے زیادہ ہیں وہاں پر صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے ایک خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جائے۔
    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا منصوبہ زیرِ غور ہے جس کا آغاز سب سے پہلے بلوچستان سے کیا جائے گا، وزیراعظم نے بجلی چوری، لائن لاسز کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اور بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے حوالے سے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.