تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی درخواست پر تمام رہنماؤں کی نظر بندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس نے شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کر کے انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain