اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی مذاکرات کیلئے امریکہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے دفتر خارجہ میں امریکی وفد کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرس لینڈبرگ کر رہے ہیں، مذاکرات میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا آغاز ہوگیا

