Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی فوج کا غزہ میں نصیر ہسپتال پر فضائی حملہ’ 6 افراد شہید
    • 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست’ سماعت 2 دسمبر تک ملتوی
    • ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو شامل کرانے کیلئے ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی
    • شادی کا جھانسہ دے کر جواں سال لڑکی کو 8ماہ تک جنسی زیادتی کا انکشاف
    • افغانستان منشیات سمگلنگ کے عالمی نیٹ ورکس کا گڑھ پڑوسی ممالک کو شدید خطرات
    • سندھ ‘ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت
    • ڈی اے ای امتحانات 2026 میں کامیابی کا تناسب 97.77 فیصد رہا
    • حج انتظامات میں بے ضابطگیوں ویزوں کے مبینہ غلط استعمال پر شدید برہمی
    • زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی
    • انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • محکمہ اوقاف کے منیجر ز خالد’ کریم نواز بھٹہ اور نگران کو اینٹی کرپشن نے مختلف دنوں میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
    • دورے کا بڑا مقصد کارکنوں ‘ رہنمائوں سے ملاقات کرنا ہے: فریال تالپور
    • امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
    • غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
    • گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
    • حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، ملک ترقی کریگا، آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

    By Khabrain Newsمارچ 8, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی 10؍ سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے کامیابی سے باہر نکل آئے گا‘ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ملک ترقی کرے گا اور ہم ایک خوشحال قوم بن کر ابھریں گے۔
    ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پوری ملاقات کے دوران پرامید نظر آئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا۔
    انہوں نے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ پرعزم اور پراعتماد رہیں، آرمی چیف نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو بتایا کہ قوم پر مشکلات آتی ہیں اور ہمیں مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور ہم قائم و دائم رہیں گے۔
    جنرل عاصم نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا اور شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان موجودہ امتحان میں کامیاب ہو جائے گا۔
    ملاقات میں شامل ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کاروباری افراد نے آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، وزیر خزانہ کو آرمی چیف نے سیشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا، کاروباری افراد نے اس ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔
    آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے کاروباری افراد کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط کو پورا کر دیا گیا ہے اور چند روز میں ہی معاہدہ ہو جائے گا۔
    انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں تیزی لانے کیلئے دوست ممالک سے کیے جانے والے معاہدوں کو بھی دستاویزی شکل دی جائے۔
    کاروباری افراد کو بتایا گیا کہ دوست ممالک نے بھی وعدے کیے ہیں کہ وہ زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے، حکومت کو توقع ہے کہ ان ممالک سے پیشگی سرمایہ (ایڈوانس ایکوئٹی) ملے گا، سول اور ملٹری قیادت نے مل کر دوست ممالک کو اس سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے کاروباری افراد نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست دانوں کو ایک جگہ بٹھانے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہی تاکہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے، کاروباری افراد نے آرمی چیف کو بتایا کہ قوم توقع کرتی ہے کہ فوج معاشرے میں مزید افرا تفری اور تفریق کی اجازت نہیں دے گی، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے آئے ان دس کاروباری افراد میں سے 5 کا تعلق کراچی جبکہ 5 کا لاہور سے تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

      ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.