تازہ تر ین

بولان دھماکا: حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب، مقدمہ درج

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضاء فرانزک کے لیے بجھوائے جارہے ہیں جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain