لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پرسماعت آج دوبارہ ہو گی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت کے لیے آج کا وقت مقرر کر رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے، عدالت نے آئی جی پنجاب کے ساتھ پی ٹی آئی قیادت کومشاورت کی ہدایت کی تھی۔






































