تازہ تر ین

اٹلی کشتی حادثہ : قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیاگیا

کراچی : (ویب ڈیسک) اٹلی میں پیش آنے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیا گیا ۔
قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچا دی گئی ہے ۔
شاہدہ رضا کا جسد خاکی براستہ ترکی کے دارلحکومت استنبول سے کراچی پھر کوئٹہ لایا گیا ، ایئرپورٹ پر اوور سیز پاکستان کے عملے نے میت کو لواحقین کے حوالے کیا ۔
مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین آج صبح علمدار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی ، قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔
26 فروری کو شاہدہ رضا اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain