تازہ تر ین

شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکانِ قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی، وزیر اعظم نے کہا کہ متعلقہ سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کرائی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے، حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وفد نے وزیر اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزراء عبدالشکور، مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ کی شرکت وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain