تازہ تر ین

سابق صدر آصف علی زرداری سے صوبائی وزرا کی دبئی میں ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے صوبائی وزرا نے دبئی میں ملاقات کی۔
سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شرجیل انعام میمن، ناصرشاہ، رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران صوبائی وزرا نے آصف علی زرداری سے سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، سابق صدر کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی۔
سرجری کی وجہ سے انہوں نے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی میں موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain