Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنرل باجوہ مزید ایکسٹینشن کیلئے تیار تھے مگر نواز شریف نے انکار کر دیا: عمران خان

    By Khabrain Newsاپریل 2, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بحران سے تب نکلیں گے جب الیکشن ہوں گے، جنرل (ر) باجوہ نے ہمیں کمزور کرنے کی سازش کی، باجوہ کا معیار دیکھ لیں کہ وہ شہباز شریف کو جینئس سمجھتا تھا۔
    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم اور نوازشریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، میں نے ایک ایک پائی کی منی ٹریل دی، ان کی اربوں روپے کی پراپرٹی باہر پڑی ہوئی ہے، نواز شریف نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے لندن میں فلیٹ بنائے، نواز شریف ایک روپے کی منی ٹریل بھی فراہم نہیں کر سکے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنرل (ر) باجوہ کو لائف ٹائم ایکسٹینشن کا نہیں کہا، سوائے الیکشن کے اور کوئی راستہ نہیں، ہماری حکومت گرائی تو ہم نے الیکشن کا اعلان کر دیا، جمہوریت میں فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، میں نے باجوہ صاحب سے پوچھا کہ آپ سازش تو نہیں کر رہے، میں نے کہا اگر شہباز شریف آپ کو ایکسٹینشن کی آفر کر رہا تو ہم بھی کر دیتے ہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ آٹے کیلئے لوگ لائنوں میں مر رہے ہیں، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے معاشرہ خوشحال ہوتا ہے، 90 دن سے آگے الیکشن نہیں جا سکتے، اب یہ خوف کھا رہے ہیں کہ یہ ہار جائیں گے، یہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان حکومت میں آگیا تو این آراو نہیں دے گا، 95 فیصد کیسز ان کے اپنے دور میں ہی بنے ہوئے تھے۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک دن میں میرے اوپر 15 مقدمات درج ہوئے، دہشت گردی، قتل، غداری کے مقدمات درج کیے گئے، قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ کبھی قانون نہیں توڑا، مریم اور نواز شریف پانامہ پیپرز میں پکڑے گئے تھے، یہ 30 سال سے چوری کر رہے ہیں، اسحاق ڈار نے مانا تھا کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ کرتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، زرداری کے فیک اکاؤنٹ پکڑے گئے، ان لوگوں کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جرأت کیسے ہوئی ہمیں جیل میں ڈالنے کی، رول آف لاء میں پاکستان 140 میں سے 129 ویں نمبر پر ہے، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو قانون کی بالادستی کو ماننا پڑے گا، دو چینل ہمیں دکھاتے تھے وہ بھی انہوں نے بند کر دیئے، اب تو یہ سوشل میڈیا کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان جہاں پہنچ گیا اب بہت بڑی ریفارمز کی ضرورت ہے، تبدیلی انتخابات کے ذریعے ہی آسکتی ہے، نئی جمہوری حکومت ہی ملک کو اب ٹھیک کر سکتی ہے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے پیسہ چوری کرو اور پھر این آر او لو، جب ہی پکڑے جاتے ہیں تو باہر بھاگ جاتے ہیں، مجھے کسی نے باہر جانے کا مشورہ نہیں دیا۔
    عمران خان نے مزید کہا ہے کہ میرا سب کچھ یہاں ہے، میں باہر کیوں جاؤں، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا تھا تو نواز شریف نے فارن سیکرٹری کو منع کر دیا کہ بھارت پر تنقید نہیں کرنی، شہباز شریف کو باجوہ سمجھتے تھے کہ وہ بہت جینئس ہے، باجوہ اور شہباز شریف کی سوچ ملتی تھی وہ مطمئن ہو گئے، فارن پالیسی اور کورونا پر ہم ایک پیج پر تھے، آخری چھ ماہ میں کچھ تبدیلیاں آئیں۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فارن آفس کہتا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ پر ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیے، ایکسٹینشن کے بعد باجوہ نے کہا کہ احتساب چھوڑو، ان کو این آراو دو، یہ سمجھتے ہیں خوشامد کر کے امریکا کو خوش کریں گے تو غلطی فہمی ہے، وہ لوگ اس کی عزت کرتے ہیں جو اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہوتا، جنرل باجوہ کہتا تھا کہ ہمیں روس کی مذمت کرنی چاہیے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا کے خلاف نہیں، اپنے ملکی مفاد کے ساتھ کھڑا ہوں، مافیا اپنے مفاد کی خاطر اکٹھا ہو کر عدلیہ کو تقسیم کر رہا ہے، میں قوم اور وکلا کو کہتا ہوں آئین کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو جنگل کا قانون آجائے گا، پھر یہی کریں گے جس کو دل کرے اٹھا لیں گے، ہمارے اس وقت 3100 کے قریب لوگ جیل میں ہیں، یہ ہمیں صرف ڈرا دھمکا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس والے پکڑ کر نامعلوم افراد کے حوالے کر دیتے ہیں، سیاسی کارکنوں کو پکڑ کر ان پر تشدد کیا جاتا ہے، اگر میرے کارکن ڈرے ہوتے تو مینار پاکستان نہ بھرتا، اب بھی میرے گھر کے باہر پہلے سے زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے، عوام کو جو شعور آگیا ہے اس کو اب کوئی نہیں روک سکتا، جب آئین کی پاسداری نہیں ہوگی تو تباہی کی جانب جائیں گے۔
    عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، ہم نے آئین کو سامنے رکھ کر اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جس ملک میں آئین ختم ہوتا ہے تو ملک ختم ہو جاتا ہے، کونسا روڈ میپ ہے ان کے پاس کہ یہ ملک کو دلدل سے نکالیں گے، سوائے قرضے لینے کے ان کے پاس کوئی آپشن نہیں، یہ چھ ماہ میں بہتر تو کیا اور نیچے لے کر جائیں گے۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف چاہتے ہیں کہ عمران خان حکومت میں نہ آجائے، اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ہماری آمدنی کم ہے اور اخراجات بہت زیادہ ہیں، بھارت ہم سے بہت زیادہ آگے نکل چکا ہے، ہمیں بھی آگے نکلنے کیلئے سب سے پہلے انصاف کا نظام بہتر کرنا ہو گا، اگر انصاف ہو گا تو ملک میں بزنس مین آئے گا، انویسٹمنٹ لانے کیلئے ماحول بنانا پڑے گا۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کوئی پالیسی نہیں ہے، ان کے تیس سال میں بھارت اور بنگلا دیش آگے نکل گیا، ان سے تو مشرف کا دور بہتر تھا، ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خزانہ شوکت عزیز ہوں گے، عثمان بزدار کو اس لیے لے کر آئے کہ چار دھڑے بنے ہوئے تھے، عثمان بزدار کی کمزوری یہ تھی کہ وہ میڈیا فیس نہیں تھا۔
    انہوں نے کہا کہ میں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں بیٹھ کر پروان چڑھا، میں نے اپنی ایک سیاسی جدوجہد شروع کی، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، میں تو سمجھتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ہمارا ایک ہی مشن ہو گا چوری روکنا لیکن مجھے مایوس کیا، نگران حکومت نیوٹرل ہوتی ہے لیکن یہ بدلے لے رہی ہے، کونسی نگران حکومت کارکنوں کو جیل میں ڈالتی ہے۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ آئین میں واضح ہے نگران حکومت 90 دن میں الیکشن کروائے، سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہوں لیکن چور نہیں مان رہے، ہم ہجوم سے ایک قوم بننے جا رہے ہیں، لوگ برادری سے نکل کر اب میرٹ پر ووٹ دیں گے، مجھے پرانے سیاستدانوں نے آکر کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ووٹ تب ملے گا جب پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے لڑو گے۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ کی بے وفائی سے بہت دکھ ہوا، ان کو شک کا فائدہ دیتا رہا، جب رات کو عدالتیں کھلیں، قیدی وین آئیں تب محسوس ہوا، مجھے ایک سال پہلے ایک بیرون ملک کا سربراہ ملا تو اس نے پوچھا کیا جنرل باجوہ آپ کے ساتھ ہے؟، باجوہ نے مزید ایکسٹینشن کی پوری تیاری کر لی تھی، نواز شریف نے ایکسٹینشن نہیں دینے دی، یہ اچھا کام کیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت آئی تو پہلے گورننس سسٹم کو بہتر کریں گے، خرچے کم کرنے اور آمدنی بڑھانے پر فوری ایکشن لیں گے، فوری بااختیار بلدیاتی الیکشن کروائیں گے، کرپشن کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ملک کے پیچھے جانے کی بڑی وجہ ہی کرپشن ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.