تازہ تر ین

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی:(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1970 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے بڑھ کر 2350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 68.59روپے بڑھ کر 2014.74روپے کی سطح پر آگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain