اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی، اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ نے آئین کی حفاظت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، پوری قوم الیکشن کی تیاری کرے، مزید برآں عمران خان کا آج رات قوم سے خطاب کا بھی امکان ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان سے فواد چودھری کا رابطہ

