ممبئی: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔
انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کھلاڑی کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔
قبل ازیں وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس بھی آئرلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، دونوں پلئیرز آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کو 9، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنا ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، ورلڈکپ سے قبل سینئر کرکٹر کی انجری نے بورڈ کو بھی پریشان کردیا ہے۔
ولیمسن کے بعد شکیب الحسن بھی ’’آئی پی ایل‘‘ سے باہر

