اسپین: (ویب ڈیسک) بارسلونا کو شکست دے کر ریال میڈرڈ اسپینش کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی۔
اسپینش کپ کے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔
ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بینزیما نے ہیٹ ٹرک بنائی، بینزیما تین روز کے دوران دوسری ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
اسپیش کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ اوساسونا سے ہوگا۔
اسپینش کپ : بارسلونا کو شکست ، ریال میڈرڈ فائنل میں پہنچ گئی

