لاہور: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔
عمران خان ویڈیو لنک خطاب پر وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے ، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورنس ،حکومت کےظلم وستم اوردیگر ایشوز کو اجاگر کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی کا حکومت کے ایک سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

