Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیویز کیخلاف ہوم سیریز: سپانسرز میں ایک ‘نیوز ویب سائٹ’ کی واپسی

    By Khabrain Newsاپریل 10, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ہی دن بعد فیصلہ بدل دیا جبکہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے سپانسرز میں ایک ’’نیوز ویب سائٹ‘‘ کی واپسی ہو گئی ہے۔
    بھارت میں مکمل پابندی پر جوئے کی ویب سائٹس نے نام میں معمولی تبدیلی کر کے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ’’سروگیٹ ایڈورٹائزنگ‘‘ شروع کی تھی، پی سی بی نے ہمیشہ انہیں نیوز سائٹس ہی قرار دیا، البتہ معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے اختتامی مراحل میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے محمد رضوان نے ایسی ہی ایک سائٹ کا شرٹ پر موجود لوگو ٹیپ سے چھپا دیا۔
    سوشل میڈیا پر بھی کافی شور مچا جس کے بعد بورڈ نے فی الحال ایسی ویب سائٹس سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
    حال ہی میں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے سپانسرز کی جو فہرست سوشل میڈیا پر جاری ہوئی اس میں کوئی ایسی ’’نیوز ویب سائٹ‘‘ شامل نہیں تھی، البتہ اب ’’ڈافا نیوز‘‘ کی واپسی ہو گئی ہے۔
    پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ’’سروگیٹ ایڈورٹائزنگ‘‘ کے خلاف ہم موقف پر قائم ہیں، ہم سے بہت سی کمپنیز نے رابطہ کیا لیکن سب کو انکار کر دیا، البتہ حقوق کی حامل کمپنی کا ’’ڈافا نیوز‘‘ سے معاہدہ ہے، اگر وہ اس سے پیچھے ہٹی تو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے صرف ایک ہی کمپنی کو مجبوراً اجازت دینا پڑی ہے، اس سوال پر کہ اگر سیریز کے موقع پر محمد رضوان یا کسی اور کھلاڑی نے احتجاج کیا تو بورڈ کیا کرے گا؟
    ذرائع نے جواب دیا کہ رضوان و دیگر کو شرٹ پر لوگو لگانے پر اعتراض ہے جو ویسے بھی نہیں لگنا تھا لہذا ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی پلیئر مسئلہ پیدا کرے گا۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ ہفتے کو فیس بک پر پی سی بی نے جو پہلے کور فوٹو لگائی اس میں ’’ڈافا نیوز‘‘ کا تذکرہ نہیں تھا لیکن چند گھنٹوں بعد مذکورہ کمپنی کا لوگو لگا کر تبدیلی کی گئی، ٹویٹر پر اب بھی تین روز قبل کی پوسٹ موجود ہے جس کے سپانسرز میں کوئی ’’نیوز ویب سائٹ‘‘ شامل نہیں ہے۔
    یاد رہے کہ انگلینڈ و دیگر ممالک جہاں جوا قانونی ہے وہاں ’’ڈافا بیٹس‘‘ کے نام سے ایک جوئے کی کمپنی کرکٹ میں سپانسر شپ کرتی ہے، حیران کن طور پر اس کا لوگو ہوبہو ’’ڈافا نیوز‘‘ جیسا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.