Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوکا کولا یوریشیا اور مشرق وسطیٰ کے وفد کا سفارتی،حکومتی اور این جی او سیکٹرز کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا دورہ

    By Khabrain Newsاپریل 11, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) کوکا کولا کے ایک سینئر بین الاقوامی وفد نے اپنے شراکت داروں اور حکومت کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔
    کوکا کولا کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان میں امریکی سفیر ایچ ای ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ساتھ یو ایس ایڈ اور امریکی محکمہ تجارت کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اور خاص طور پرحال ہی میں سیلاب سے متاثرہ صوبوں کی بحالی کیلئے کوکا کولا اور یو ایس ایڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ کے تناظر میں حالیہ سیلاب کی بحالی کی ضروریات پر غور کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    کوکا کولا کمپنی یوریشیا،مڈل ایسٹ کے پبلک افیئرز، کمیونیکیشن اور سسٹین ایبلٹی کے نائب صدر Sinan CemSahin نے پاکستان کے ساتھ کمپنی کی وابستگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ”ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے سماجی تانے بانے، اس کے سفر اور اس کی کامیابی کی کہانی کا حصہ ہیں۔ اب ہماری ترجیح مضبوط معاشی ترقی کے ذریعے سیلاب کے بعد ہونے والی تباہی سے اجتماعی طور پر باہر نکلنا ہے، اور اپنے مقصد کے مطابق ہم متعدد شعبوں میں کمیونٹیز کی حمایت جاری رکھیں گے۔“
    انہوں نے کہا کہ کوکا کولا، پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانے، غذائی پروگراموں میں اضافہ، اور آب و ہوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے کمیونٹیز کی تعمیر نو کے ذریعے اس مقصد کی حمایت کرتا ہے۔
    وفد کی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ اسد رحمان گیلانی اور دیگر اہم فیصلہ سازوں کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوئیں،جہاں موجودہ میکرو اکنامک چیلنجز، سرمایہ کاری کی ٹائم لائنز اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    کوکا کولا پاکستان اور اینکر بوٹلر Coca- Cola içecek ملک کے جی ڈی پی میں تقریباً3فیصد کا حصہ ڈالتے ہیں اور تقریباً10لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔
    Coca- Cola içecek کے چیف کارپوریٹ افیئرز و سسٹین ایبلٹی افسر ServetYildirim نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور کہا ”ایک ترک کمپنی کے طور پر ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے کاروباری اہداف صرف باہمی اعتماد پر نہیں بلکہ گہرے ثقافتی تعلقات پر بھی استوار ہیں، چونکہ دونوں ممالک قدرتی آفات سے نبرد آزما ہیں، ایسے میں معاشی استحکام میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔“
    تقریب میں کوکا کولا نے دس این جی او پارٹنرز کو خواتین کو بااختیار بنانے، سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں، غذائی تحفظ، پانی کی فراہمی، اورکچرے سے پاک دنیا کے اقدامات میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا۔کیئر انٹرنیشنل، واٹر ایڈ، انڈس ارتھ ٹرسٹ، رزق فاؤنڈیشن، نیشنل انکیوبیشن سینٹر، ای سی او، کراچی پورٹ ٹرسٹ، بوندِ شمس اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سمیت شراکت داروں کو کوکا کولا کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔کمپنی نے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں ملک گیر کمیونٹی پروگرامز کے تحت گزشتہ چند سالوں میں 7 ملین سے زیادہ فلاحی خدمات سر انجام دی ہیں۔کمپنی کی توجہ خواتین کو بااختیار بنانے، سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں اور پانی کی فراہمی پر مرکوز ہے،جس کا مقصد ملک کے سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے لیے پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.