Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدالتی فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پرنکلیں گے : فوادچودھری

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں ہوا تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنے حقوق مانگیں گے ۔
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ زمان پارک کے آپریشن کو قانونی پہلو سے چیک کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، کارکنوں پر اے ٹی سی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کے فیصلہ کے منافی ہیں، آج لاہور ہائیکورٹ میں ہماری رٹ کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے، جے آئی ٹی کو غیر آئینی طریقے سے بنایا گیا، پیر سے ہماری درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔
    انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کو مانتے ہیں، قاسم سوری کی رولنگ کو عدالت نے غیر قانونی قرار دیا، ہم نے مانا، کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ عدالت کے حکم کو نہیں مانتے، ہم پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں کہ عدالتی فیصلے کو تسلیم نہ کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو فنڈز جاری کرنا ہیں، فنڈز جاری نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم اور کابینہ نااہل ہوں گے، سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرا سکی تو بطور ادارہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا، 2ہی صورتیں ہیں یا الیکشنز ہوں گے یا وزیراعظم اور کابینہ گھر جائے گی۔
    رہنماتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کی گھڑی پر کیس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ معاملات کہاں گئے، شریف اور زرداری خاندان نے کروڑوں کی گاڑیاں مفت لے لیں، توشہ خانہ کا ریکارڈ سامنے نہیں لایا جارہا ، مسلم لیگ ن نے ایک ارب روپے کے لگ بھگ میڈیا مہم پر خرچ کیا، وہ فنڈنگ کہاں سے آئی؟ الیکشن کمیشن ن لیگ کی فنڈنگ معاملات کو چھپانا چاہ رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ن لیگ،پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے معاملات سامنے رکھنے چاہئیں۔
    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے آگے کراچی کے عوام کو بیچ دیا، نئی مردم شماری ایم کیو ایم کے مطالبے پر ہو رہی ہے، اس پر 45 ارب روپے خرچ ہوئے، حیدرآباد اور کراچی کی مردم شماری میں 29 لاکھ کا فرق رہ گیا ہے، نئی مردم شماری پر گئے تو کراچی کی دو سیٹیں کم ہو جائیں گی، 5 سے 6 وزیروں نے خود کو پیپلز پارٹی کے آگے بیچا ہے، ایم کیو ایم کے چار پانچ وزیر فروخت بھی ہو جائیں تو فرق نہیں پڑتا، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہم کراچی کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انہیں انصاف دلائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.