Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیکن ہاؤس اور اخوت کے درمیان زیادہ مساوی معاشرے کی تشکیل کیلئے شراکت داری

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک) ملک کے سب سے بڑے نجی تعلیمی نیٹ ورک بیکن ہاؤس گروپ اوراخوت فاؤنڈیشن نے اپنی انسان دوست کاوشوں میں تعاون اور نادار و ضرورتمند افراد کیلئے عطیات،کپڑے،کھلونے اور دیگر سامان جمع کرنے کیلئے باہمی مفاہمت کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔
    اس معاہدہ کے تحت بیکن ہاؤس گروپ،پاکستان بھر میں بیکن ہاؤس کے مختلف کیمپس میں اخوت کلاتھ بینکس(اے سی بی)کے قیام کیلئے اخوت فاؤنڈیشن کی معاونت کرے گا،اور معاشرہ کے پسماندہ افراد کی خدمت کیلئے جاری فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات میں شرکت کیلئے اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
    اس شراکت داری کے تحت بیکن ہاؤس گروپ نے اخوت کے متنوع خیراتی پروگرام،بشمول اخوت کلاتھ بینک اور غربت کے خاتمہ کے دیگر پروگرام سے طلباء کیلئے ایک آگاہی مہم شروع کرکے اخوت کی سماجی حمایت کا عزم کیا ہے۔اخوت کے مقصد سے متعلق آگاہی پھیلا کر بیکن ہاؤس گروپ اپنے طلباء کو سماجی طور پر زیادہ بیدار اور مساوی معاشرہ کی تشکیل کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
    اخوت فاؤنڈیشن،طلباء رضا کاروں اور انٹرنز کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تعریقی اسناد سے نوازے گی اور اس ضمن میں اسکولوں کے ساتھ ملکر تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
    بیکن ہاؤس کے گروپ ڈائریکٹر علی رضا کا معاہدہ پر دستخط کے موقع پر کہنا تھا کہ ”یہ شراکت داری دونوں اداروں کے درمیان اہم تعاون کے آغاز کی بنیاد ہے اور میں پر امید ہوں کہ یہ مستقبل میں بہت سی مزید مشترکہ کاوشوں کا باعث بنے گا۔اس سے نہ صرف اخوت ہمارے اسکولوں اور طلباء تنظیموں کے رضا کاروں کے فزیکل لوکیشنز تک رسائی حاصل کرے گا بلکہ اس سے طلباء کے اندر ہمدردی اور سخاوت کا جذبہ بھی پروان چڑھے گا۔“
    بیکن ہاؤس گروپ جیسے نجی ادارے اور ایک غیر منافع بخش تنظیم اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون اس بات کی بہترین مثال ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے مشترکہ مقاصد کیلئے کیسے ملکر کام کرسکتے ہیں،اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرکے وہ معاشرے پر پائیدار اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور سماجی مساوات اور غربت کے خاتمہ کے بڑے اہداف کے حصول میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.