Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یہ سیاستدان نہیں مافیاز ہیں، افسوس اسٹیبلشمنٹ ان کیساتھ کھڑی ہو گئی، عمران خان

    By Khabrain Newsاپریل 14, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سیاستدان نہیں مافیاز ہیں، اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔
    کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف واردات ہو رہی ہے، اسمبلی میں چیف جسٹس اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے، میں 30 سال سے ان کا مقابلہ کر رہا ہوں، یہ سیاست دان نہیں مافیاز ہیں، جہازوں سے ننگی تصاویر پھینکنا ایسا کام مافیا کرتے ہیں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم کر کے انہوں نے اپنے 1100 ارب معاف کرا لیے، ان کو ڈر ہے کہیں این آر او ختم نہ ہو جائے، ان کی 60 فیصد کابینہ میں لوگ ضمانتوں پر تھے، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کے خلاف 24 ارب کا کیس تھا۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو جنرل باجوہ نے بچا کر اوپر بٹھایا، صرف یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، ان کو یہ ڈر ہے کہ کہیں عمران خان اقتدار میں نہ آجائے۔
    عمران خان نے کہا کہ ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے مجھے اقتدار میں نہیں آنے دینا، ان کو ڈر ہے اگر میں اقتدار میں آگیا تو ان کے سارے کیسز دوبارہ کھل جائیں گے، شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی اپنے کیسز ختم کیے، شہباز شریف کیس کے 4 گواہان مر گئے۔
    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کےاپنے چیئرمین نیب نے ہاتھ کھڑے کر کے استعفیٰ دیا، ایف آئی اے نے ان کے کیسز ختم کر دیئے اور ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں۔
    انہوں نے کہا کہ جن پولیس افسروں نے 25 مئی کو ہم پر ظلم کیا انہی کو دوبارہ لگایا گیا، الیکشن کمیشن کو 22 افسروں کے خلاف خط لکھا انہی کو لگا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض جیسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنا کر پارلیمنٹ کو ختم کر دیا گیا۔
    عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد نیوٹرل امپائر ہوتا ہے جنہوں نے شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمشنر نے شہباز شریف، فضل الرحمان، ہینڈلرز کے ساتھ بیٹھ کر پنجاب حکومت بنائی۔
    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، الیکشن کمشنر نیوٹرل کا غلام جس نے ہر طرح کا ہمیں نقصان پہنچایا۔
    عمران خان نے کہا کہ ایک افسر کو لگایا جس کی شکایت جنرل باجوہ اور موجودہ آرمی چیف کو بھی کی، شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، اعظم سواتی کو جنرل (ر) باجوہ کے خلاف ایک ٹویٹ کرنے پر اٹھا لیا گیا، اعظم سواتی کو پوتے، پوتیوں کے سامنے مارا گیا، اعظم سواتی کی فلم بنا کر تحریک انصاف کے لوگوں کو دکھائی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کیا گیا، ارشد شریف کو کن لوگوں نے دھمکیاں دیں سب کچھ ایک افسر کے آنے کے بعد ہوا، سارا کچھ ایک مقصد کے لیے ہو رہا ہے، چوروں کی کرپشن بچ جائے اور عمران پر کاٹا ڈالا ہوا ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، میری مقبولیت کے بعد دینی انتہا پسند کے نام پر قتل کرنے کا پلان بنایا گیا، اگر یہ لوگ قتل میں ملوث نہیں تھے تو کس نے جے آئی ٹی کو ثبوتاژ کیا، 8 مارچ کو الیکشن کمپین کے دوران غلط دفعہ 144 لگائی گئی، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 26 جہگوں پر تشدد کے نشانات تھے، ظل شاہ کے قتل کا الزام بھی میرے اوپر لگا دیا۔
    عمران خان نے کہا کہ واپس نہ آجائے اس لیے نظام تباہ کیا جا رہا ہے، ایک سال سے ملک میں کھیل کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے توسیع لینے کے لیے حکومت گرائی، آج امید صرف سپریم کورٹ سے ہے، ملک کو دلدل سے نکالنے کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.