Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قائمہ کمیٹی خزانہ: الیکشن فنڈز کا معاملہ کابینہ اور قومی اسمبلی میں بھجوانے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے سٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے حکم پر قائمہ کمیٹی نے معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے سٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر ، قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزارت خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا شریک ہوئے، اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں۔
    رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن ملک کے لیے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، یہ طریقہ کار درست نہیں، سپریم کورٹ نے63 اے میں ترمیم کر کے ملکی سیاسی سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا، سپریم کورٹ اب آرٹیکل 84 میں بھی ترمیم کر دے، فنڈز کا اجرا حکومت کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ گورنر کو کیسے کہہ سکتی ہے۔
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مرتبہ الیکشن اخراجات ملک کے مفادمیں نہیں، آئین کاآرٹیکل بالکل واضح ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام، مگر آئین پاکستان سب سے مقدم ہے، ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، افسران آئین کوپس پشت ڈال کر کیسے پیسے دے سکتے ہیں؟۔
    انہوں نے کہا کہ کل اگر فنڈز فراہمی کا عمل غیر آئینی ثابت ہوا تو سٹیٹ بینک کے ملازمین تنخواہیں دے کر 21 ارب پورا کریں گے؟ سپریم کورٹ کا کہنا ہے یہ چارج ایکسپنڈیچر نہیں دیگر اخراجات میں ڈالے جائیں، سپریم کورٹ کے سٹیٹ بینک کو فنڈز اجرا کے حکم کا معاملہ بھی پارلیمان کو بجھوایا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی منشا کے مطابق متعلقہ فورم میں جانا چاہیے۔
    اجلاس میں موجود اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت خزانہ سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیمانڈ کابینہ اور قومی اسمبلی کو بھجوائے، اس کی حتمی منظوری قومی اسمبلی نے دینی ہے، اس پراسس کو آئین کے مطابق کیا جائے گا، کمیٹی وزارت خزانہ کو اس عمل کو پروسس کرنے کا کہے، سپریم کورٹ کے حکم پر ایگزیکٹو اتھارٹی نے عمل کرنا ہے، وزارت خزانہ، وفاقی کابینہ بھی اس سمری کو منظور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے کو قومی اسمبلی میں بھیجا جائے گا، قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پر فنڈز اجرا کی حتمی منظوری دے گی۔
    وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، وزارت خزانہ فنڈز اجرا اور بجٹ سے متعلق رولز اورقوانین پر عملدرآمد کی پابند ہے، سٹیٹ بینک سمری بھیجے، ہم وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ دیں گے۔
    وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ آئین میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کا اپنا اپنا کردار ہے، پارلیمان کا کام قانون سازی ،وزیر اعظم کا انتخاب اور بجٹ کی منظوری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ اور قانون سازی کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، عدالت کی توہین پر افسران جیل جانے سے ڈرتے ہیں تو پارلیمان کی توہین پر بھی جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
    بعد ازاں قائمہ کمیٹی خزانہ نے سٹیٹ بینک کو پروسیجر فالو کرتے ہوئے معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے کہا کہ وزارت خزانہ سٹیٹ بینک کی سمری کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے، وزیر قانون نے کہا کہ عدلیہ سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، کابینہ اور قومی اسمبلی اجلاس آج شیڈول ہیں، نیک نیتی کے ساتھ سمری بھجوائیں، آج ہی پروسس مکمل ہو جائے گا۔
    خزانہ کمیٹی نے الیکشن فنڈز کا معاملہ دوبارہ کابینہ اور قومی اسمبلی بھجوا دیا۔
    قبل ازیں پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی روکنے سے متعلق وفاقی وزرا اور معاشی ٹیم کا مشاورتی اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کے حکم کے تناظر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، معاون خصوصی برائے خزانہ، وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے خصوصی اجلاس سے قبل ہونے والی مشاورت میں الیکشن کے لیے فنڈز کا اجرا روکنے کے حوالے سے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی کہ اسٹیٹ بینک کو فنڈز اجرا سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ہونے والی مشاورتی بیٹھک میں قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک، سپیشل سیکرٹری خزانہ، چیئرمین خزانہ کمیٹی قیصر شیخ ، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، اٹارنی جنرل، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اکاؤنٹنٹ جنرل حکام شریک تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.