Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوڈان : سفارت کاروں پر حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت

    By Khabrain Newsاپریل 19, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
    عرب میڈیا کے مطابقدارالحکومت خرطوم میں گزشتہ روز یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کے جھڑپوں میں زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا گرین فیلڈ نے امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔
    انہوں نے سوڈان میں سفارت کاروں، امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فریقین سے امدادی مشنز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    گرین فیلڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہم سوڈان میں امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر ہونے والے تمام حملوں، بشمول خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
    غیرملکی خبررساں ادارے کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سوڈان میں یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کو دارالحکومت خرطوم میں گولی مار دی گئی، سوڈان میں یورپی یونین کے سفیر پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا اور انہیں لوٹ لیا گیا ، ذرائع نے نشاندہی کی کہ پیر کو امریکی سفارت خانے کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔
    سوڈانی فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان 24گھنٹے جنگ بندی پراتفاق
    سوڈان میں فوج اورپیرا ملٹری فورسز کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا، جنگ بندی کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوگا۔
    سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز دونوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا مگر خرطوم میں وفقے وقفے سے فائرنگ اور دھمکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، دونوں متحارب فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے ۔
    اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کے مطابق جھڑپوں کے دوران ہلاک شہریوں کی تعداد 185 اور زخمیوں کی تعداد 1800 تک پہنچ گئی ہے۔
    دارالحکومت خرطوم کے بیشتر علاقوں میں بلیک آؤٹ ہے، بڑے ہسپتالوں میں ادویات اور طبی خدمات کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔
    یہ خونریز جھڑپیں گذشتہ ہفتے کے آخر میں شروع ہوئیں جب ریپڈ فورسز نے تقریباً 100 گاڑیوں کو شمالی ریاست میں مروی اڈے کی طرف روانہ کیا ، ساتھ ہی خرطوم میں فوج کے مراکز پر کچھ گاڑیوں سے حملہ کیا گیا ،اس کے بعد دونوں فورسز کے درمیان ملک گیر لڑائی کا آغاز ہو گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.