اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف اضلاع میں مردم شماری کے اعداد وشمار سے وفاقی ادارہ شماریات خود بھی مطمئن نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا اعلان عید کے بعدکیا جائےگا۔
حکام کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں توسیع،کراچی، جیک آباد، بلوچستان اور دیگر اضلاع میں متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سعودی عرب عمرہ ادائیگی کے باعث نہیں ہوسکا۔
مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 روز کیلئے بند
دوسری جانب ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 دن کے لیے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن عیدکی چھٹیوں کے باعث بندکیا گیا ہے، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 21 سے 25 اپریل تک بند رہےگا، عید کی چھٹیوں کے بعد مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع کیا جائےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی مردم شماری کےمطابق ملک کی آبادی23 کروڑ45 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
ادارہ شماریات خود اعدادوشمار سے مطمئن نہیں، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کاامکان

