لاہور: (ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا پاکستان میں عید الفطر ہفتہ کو ہو گی۔
عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل بروز جمعہ ملک بھر میں 30 واں روزہ ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ اوقاف، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوئے۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی

