تازہ تر ین

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

جدہ: (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں عیدالفطر کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطرمنائی جائے گی۔
سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے شوال کا چاند دیکھنے کے لے اجلاس ہوئے، فیلڈ میں موجود ماہرین نے شہادتوں کی بنیاد چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔
خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے علاوہ کینیڈا اور امریکا میں بھی کل جمعہ کو عید منائی جائے گی جبکہ ملائیشیا، آسٹریلیا، اردن کئی ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے پر جمعے کو تیسواں روزہ اور ہفتے کو عید منائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain