راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونیوالے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے ہیں، مارک چیمپن 71 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور راولپنڈی میں ہونیوالے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔
سکواڈ:
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان
نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، کول میک کونچی، ہنری شپلی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 بارش کے باعث روک دیا گیا

