Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسد قیصر کو حکومت سے بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا: عمران خان

    By Khabrain Newsاپریل 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا بلکہ شاہ محمود قریشی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ابھی تک مذاکرات کے لیے کسی نے شاہ محمود قریشی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ لوگ مذاکرات الیکشن میں تاخیر کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا بہت بڑا ردعمل آ رہا ہے اور عوامی ردعمل کی وجہ سے یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے 14 مئی کی تاریخ دے دی ہے، ہم ان کو آگے جانے نہیں دیں گے، اگر یہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کو دباؤ میں لا کر آگے نکلیں گے تو ہم یہ ہونے نہیں دیں گے، یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ لوگ الیکشن سے بھاگنے کے لیے سپریم کورٹ کو متنازع کریں گے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم اڑے ہوئے ہیں کہ 14 مئی سے آگے پنجاب کا الیکشن نہیں جائے گا، اکتوبر میں بھی پیسے نہیں ہو سکتے، حالات خراب ہو سکتے ہیں، ہم نے 14 مئی سے آگے نہیں جانا، وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دے تو جولائی میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا ہماری سب سے بڑی شرط ہےکہ نگران حکومت کی مدت ختم ہو گئی، یہ غیر قانونی ہو گئی ہے، نگران حکومت ختم کر کے نئی نیوٹرل نگران حکومت لائی جائے۔
    عمران خان کا کہنا تھا لندن پلان میں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تحریک انصاف کو ختم کریں گے، لوگوں کو خوف دلانے کے لیے مجھ پر 145 کیس کیے گئے، لندن پلان یہ تھا کہ ہم پر کیس کرنے ہیں اور عدالتوں میں الجھانا ہے۔
    ان کا کہنا تھا مریم نواز کو پروٹوکول مل رہا ہے، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، نوازشریف اب تک نہیں بتا سکا کہ اربوں روپے کی پراپرٹی کہاں سے آئی، فارن فنڈنگ کیس ہائی کورٹ نے ختم کر دیا ہے، اس پر کہتے ہیں ہمیں نااہل کر دیا جائے گا، توشہ خانہ کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، آصف زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی چوری کی ہے، فنڈنگ اور توشہ خانہ میں یہ لوگ پھنسیں گے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں نے لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے 20 دن دیے، کیا مذاکرات کیلئے 20 دن کافی نہیں تھے، ملتان سے بنی گالا جانے کے لیے فلائی کرتا ہوں تو اطلاع ملتی ہے پولیس گرفتار کرنے پہنچ رہی ہے، یہ لوگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھے اس لیے لانگ مارچ کیا۔
    ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جنرل باجوہ نے مجھ سے جھوٹ بولا، میں نہیں سمجھتا تھا کہ ذمہ دار لوگ جھوٹ بولیں گے، جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا پلان کیا ہوا تھا۔
    عمران خان کا کہنا تھا جنرل باوجوہ اور ایجنسی کو پتہ تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود جنرل باجوہ ان لوگوں کو این آراو دینے کو تیار ہو گئے، جنرل باوجوہ کا کوئی نظریہ نہیں تھا، آپ کا کوئی نظریہ ہو تو کیسے ان لوگوں کو این آر او دینے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک سال پہلے بتایا کہ باجوہ تمہارے ساتھ نہیں ہے جبکہ آئی بی ہیڈ نے مجھے بتایا کہ جنرل باجوہ شہباز شریف کو لانا چاہتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.