تازہ تر ین

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 2036 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار 901 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے کے ساتھ 2950 روپے اور فی دس گرام چاندی 68.58 روپے اضافے کے ساتھ 2529.14 روپے ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain