Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عرب ریڈنگ چیلنج کا اعزاز مصری طالبہ میار کے نام، پانچ لاکھ درہم انعام
    • با اثر قوتیں ایران امریکہ امن معاہدے میں رکاوٹ ڈی جی آئی ایس پی آر
    • پنجاب میں کاروبار کریں یہ نہیں پوچھیں گے سرمایہ کہاں سے آیا مریم نواز
    • پرائیوٹ حج سکیم کے تحت اکانوی پیکج 14 لاکھ سے ساڑھے17لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے:وزارت مذہبی امور
    • حکومت کاروبار کی لاگت، ٹیکسز، توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
    • سیول:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے جنوبی کورین ہم منصب سے گفتگو کر رہے ہیں
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • مولانا فضل الرحمن ہمارے لئے باپ کی جگہ ہیں: کیپٹن (ر)صفدر
    • مولانا مشکل وقت میں ن لیگ کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں:راناثنا اللہ
    • فضل الرحمن کی فائل فوٹو ‘بھیجے گئے نوٹس کا عکس۔
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پیوٹ لانچنگ کی تقریب میں ممتاز صنعت کاروں کے ساتھ موجود ہیں۔
    • اسلام آباد مولانا فضل الرحمان کے گھر غیر قانونی تعمیرات تجاوزات کی نشاندہی مسمار کرنے کا نوٹس
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • امریکا میں وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے:امریکی میڈیا
    • وزیراعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات پاکستان سنگاپور کا دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
    • پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر فرار ‘ویڈیو جاری
    • امریکا میں ایک غیر معمولی فوجی مشق کے دوران بڑی تعداد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عارضی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودنے کی تربیت دی جارہی ہے۔
    • سیکوڑٹی فورسز کی بر وقت کاروائی بلوچستان میں 5 ڈرون حملے ناکام
    • ادارہ جاتی و روابط تعمیری بات چیت کا فروغ امن و استحکام کیلئے ضروری فیلڈ مارشل
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگا پور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن مصافحہ کر رہے ہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی: مریم نواز

    By Khabrain Newsمئی 26, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وہاڑی:(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔
    وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔
    مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔
    انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔
    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کےخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑےگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔
    مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے، جب کوئٹہ سےجتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔
    خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلےعام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔
    انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نےکرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نےنئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا، یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔
    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹےآئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نےتکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائےگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

      سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

      خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.