Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور پارکنگ کمپنی کے کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالے گئے سابقہ سپروائزر کو زون فائیو غیراعلانیہ ٹھیکے پر دینے کا انکشاف
    • سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا’ ان کا کہنا تھا نشاندہی کریں کارروائی ہوگی
    • لاہور پارکنگ کمپنی زون 5 پارکنگ فیس کی اڑ میں بھتہ وصول کیا جانے لگا
    • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل
    • افغانستان کے نائب وزیر معدنیات کے قافلے پر راکٹ پر حملہ 6 محافظ ہلاک
    • پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی باہمی اعتماد’ یکجہتی کا مظہر ہے: شزا فاطمہ خواجہ
    • کراچی میں پولیس کے 5 مبینہ مقابلے، موٹر سائیکل لفٹر ہلاک، 7 زخمی
    • اکتوبر 66 برسوں کے دوران ملک کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار لاہور پھر دنیا کا آلودہ شہر
    • فلوریڈا میں طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا: تحقیقات
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق رکن اور عالمِ دین کو سزائے موت کی دو الگ سزائوں کا سامنا
    • قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے فوری پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:گورنر سندھ
    • حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان
    • 28لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس بھجوا دیئے گئے
    • لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پارٹی کارکن کامریڈ حاکم سولنگی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
    • اسرائیلی اپوزیشن بلاک کا جلد حکومت سازی کا عمل مکمل کرنیکا عہد
    • بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے۔
    • وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات
    • یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی چینی صدر سے ملاقات؛ رپورٹ

    By Khabrain Newsجون 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور چین کے صدر شی جنپنگ کے درمیان اہم ملاقات پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے بیجنگ دورے کے اختتام پر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو چین کے صدر شی جنپنگ سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ چین کے دورے میں پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر شامل تھے۔
    چینی کمپنیوں کے ساتھ تجارت اور بزنس کی نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے وفد کے ہمراہ پاکستان کے نامور تاجر بھی تھے۔ جنھوں نے دو طرفہ تجارت کے لیے دوست ملک کی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    بیجنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں باہمی اعتماد، مشترکہ اصولوں اور اسٹریٹجک گورننس پر قائم مضبوط پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر زور دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے بقول دونوں ممالک نے مختلف امور پر ایک دوسرے کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو آگے بڑھانے اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیر اعظم شہباز نے ملاقات کے دوران خصوصی طور پر سی پیک پروجیکٹس کو محفوظ تر بنانے، پاکستان میں چینی عملے اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید برآں، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور بات چیت کو برقرار رکھنے، تمام شعبوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، دو طرفہ اور عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور چین نے 23 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

    اسلام آباد میں دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشتوں میں ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، میڈیا، صحت، پانی کا انتظام، سماجی اقتصادی ترقی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبے شامل تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      افغانستان کے نائب وزیر معدنیات کے قافلے پر راکٹ پر حملہ 6 محافظ ہلاک

      فلوریڈا میں طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا: تحقیقات

      ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق رکن اور عالمِ دین کو سزائے موت کی دو الگ سزائوں کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.