Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رنویر سنگھ کی کلیکشن میں ایک اور لگژری گاڑی شامل

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو ایک لگژری گاڑی کا تحفہ دے دیا۔

    سال 2011 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے رنویر سنگھ کو کریئر کے ابتدائی سالوں میں اپنی شوخ مزاجی کے سبب کافی مشکلات کا سامنا رہا اور بڑی اداکارائیں انکے ساتھ فلم سائن کرنے سے کتراتی نظر آتی تھیں۔

    رنویر سنگھ نے ڈیبیو انوشکا شرما کے ساتھ دیا جس کے بعد اگلی فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ بھی انوشکا شرما کے ساتھ ہی کی اور اس کے بعد دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی ہامی بھر لی اور دونوں نے ’گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔

    اس فلم کے بعد رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی بالی وڈ متوالوں نے اس قدر پسند کی کہ پھر دونوں ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی فلموں میں ساتھ دکھے۔

    رنویر سنگھ نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کام کیا لیکن ان کی آن اسکرین پسند کی جانے والی جوڑی دار دیپیکا پڈوکون ہی ہیں جن سے انہوں نے 2018 میں شادی بھی کی۔

    بعدازاں شادی کے 6 سال بعد اس جوڑے نے رواں سال 8 ستمبر ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا۔

    بیٹی کی پیدائش کے بعد رنویر سنگھ اور دیپیکا کی تو جیسے لاٹری ہی نکل گئی ہو، کبھی دیپیکا عالیشان گھر خریدتی نظر آرہی ہیں تو کبھی رنویر سنگھ کی گاڑیوں کی کلیکشن میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی کاروں کے کلیکشن میں ایک نئی لگژری رینج روور  شامل کر لی ہے جسکی قیمت تقریباً 4.74 کروڑ روپے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق  یہ لگژری گاڑی اداکار کے گھر کے احاطے میں دیکھی گئی، جس پر ان کا خاص نمبر ‘6969’ لکھا ہوا تھا۔

    دوسری طرف کام کے محاذ پر رنویر اور دپیکا جلد ہی روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین’ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، اکشے کمار، ٹائیگر شروف، ارجن کپور اور جیکی شروف بھی شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.