Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بی جے پی کا امریکا پر بھارت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کا الزام

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے امریکی محکمہ خارجہ اور "ڈیپ اسٹیٹ” عناصر پر صحافیوں کے ایک گروپ اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ مل کر بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    خبر ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ الزام حیران کن ہے کیونکہ نئی دہلی اور واشنگٹن نے پچھلی دو دہائیوں میں مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں اور دونوں ممالک نے کچھ اختلافات کے باوجود تعلقات کو مزید استوار کرنے کا عزم کیا ہے۔

    انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حکمران جماعت نے جمعرات کو کہا کہ گاندھی کی کانگریس پارٹی نے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کے آرٹیکلز کا استعمال کیا جو مودی کو کمزور کرنے کے لیے اڈانی گروپ اور حکومت کے ساتھ اس کی مبینہ قربت پر صرف توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی اور سات دیگر پر بھارتی آفیشلز کو رشوت دینے کے لیے 265 ملین ڈالر کی اسکیم میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ ان الزامات کو گروپ نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مضامین میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی والے ہیکرز حکومتی ناقدین کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی ساختہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ حکومت پہلے دونوں الزامات کی تردید کر چکی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے پہلے گاندھی، او سی سی آر پی اور 92 سالہ ارب پتی جارج سوروس پر مودی پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے، ایک فرانسیسی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ او سی سی آر پی کو ​​امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی اور دیگر اہم ریاستی شخصیات جیسے جارج سوروس کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔

    بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغامات کی ایک سیریز میں کہا ہے کہ ڈیپ اسٹیٹ کا واضح مقصد وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنا کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا تھا اور اس مقصد کے پیچھے ہمیشہ امریکی محکمہ خارجہ کا ہاتھ رہا ہے جبکہ او سی آر پی نے ریاست کے اس اہم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے میڈیا ٹول کے طور پر کام کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.