Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شزہ فاطمہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات’ پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے: ذرائع
    • خیبرپختونخوا شعبہ معدنیات میں تاریخ کی بد ترین کرپشن بے نقاب
    • پاکستان ،ترکیہ ،قطراور انڈونیشیا کے وزرائے دفاع کا معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میر رضا کیس پولیس کیلئے سبق’ تحقیقات میں عجلت کے بجائے احتیاط برتی جائے: شرجیل میمن
    • پٹرول2.71 روپے سستا ڈیزل 31 پیسے مہنگا
    • پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان
    • بچے کو کچلنے والے ظالم ٹھکدار کا عبرتناک انجام سی سی ڈی بپاولپور سے مقابلہ میں پار
    • راجن پور: حادثے کا شکار بس الٹی ہوئی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
    • نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی: برطانوی اخبار
    • وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد، والد سےاظہار ہمدری، لوٹی گئی رقم حوالے کی
    • بھارتی دفاعی کمپنیوں میں ہو شربا کرپشن 2ہزار کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران3 لاکھ ویزے منسوخ
    • امریکی شہریوں سے 35ارب کے فراڈ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ
    • ملتان:15سالہ یتیم وسیم عباس کیقاتل ملزم توقیرکی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد پولیس اہلکارلاش کے پاس کھڑے ہیں
    • یتیم خانے کا مالک گرفتار’ ادارے میں 150 بچے اور بچیاں مقیم
    • یوکرین نے محاذ پر پھنسے زخمی فوجی کو 491 روز بعد ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا
    • کار کی ٹکر سے لڑکے کو قتل کرنے کا واقعہ’ مزید 2 مقدمات درج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈی این اے نے امریکا میں 43 سال پرانا قتل کیس حل کردیا

    By Khabrain Newsجنوری 3, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کو سہل بنا دیا ہے وہیں اس نے تفتیشی عمل میں بھی انقلابی کردار ادا کرتے ہوئے اندھے کیسز کو بھی حل کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھی 43 سال قبل کیے گئے قتل کے مجرم کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلیا گیا۔

    1981 میں خاتون ویٹرس، ڈیبرا لی ملر کو ایک شخص نے برتن سے مار مار کر قتل کر دیا تھا لیکن اس اندھے قتل کا قاتل دہائیوں تک پولیس کی پہنچ سے دور رہا تھا۔

    تاہم اب اتفاقیہ طور پر مجرم پولیس کے ہاتھ آیا بھی تو کس حال میں آیا۔ یہ حیران کن کارنامہ بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام پایا۔

    گزشتہ ماہ مینز فیلڈ پولیس کے ساتھ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایک ملزم گرفتاری کے وقت فرار کی کوشش کے دوان مقابلے میں مارا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم جیمز وینسٹ کے ڈی این اے سے انکشاف ہوا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے 29 اپریل 1981 کو خاتون کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے وقت جیمز وینسٹ کی عمر 26 سال تھی جس سے اُس وقت بھی تفتیش کی گئی تھی تاہم وہ پولیس کی نگاہ سے بچ نکلا تھا۔

    مینس فیلڈ پولیس چیف نے اُس وقت کی گئی ناقص تفتیش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس کیس میں بہت سے شواہد کو چھوڑا اور ممکنہ ملزمان کے تعین میں شدید غلطیاں کیں۔

    اسسٹنٹ پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ 1981 میں ہی قاتل کا ڈی این اے مقتولہ کے باورچی خانے میں برتنوں اور اوون سے ملا تھا جو 40 سال تک محفوظ رکھا گیا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تاہم اُس وقت پڑوسی جیمز وینسٹ جو اصل قاتل بھی تھا۔ شک کے دائرے سے باہر رہا اس لیے پولیس نے اس کا ڈی این اے نہیں کرایا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان

      نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی: برطانوی اخبار

      بھارتی دفاعی کمپنیوں میں ہو شربا کرپشن 2ہزار کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.