Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    AI سے وزیر خارجہ کی جعلی آواز، وائٹ ہاؤس میں ہلچل

    By Khabrain Newsجولائی 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ صوتی پیغام کے ذریعے اعلیٰ امریکی حکام اور غیر ملکی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے۔

    امریکی سفارتی کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے Signal ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔

    نامعلوم جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے۔

    اس جعلی اکاؤنٹ سے وائس میسجز اور ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر بات کرنے کی دعوت دی گئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

    محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    یار رہے کہ یہ واقعہ Signalgate اسکینڈل کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے، جس میں ایک صحافی کو غلطی سے امریکی عسکری اور حکومتی عہدیداروں کی ایک گروپ چیٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ اس گروپ میں وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی شامل تھے۔

    امریکی وزیر دفاع نے اس گروپ میں یمن میں حساس فوجی کارروائیوں کی پل پل کی معلومات شیئر کیں، جس سے سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھے۔

    بعد میں معلوم ہوا کہ سابق قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز نے غلطی سے "دی اٹلانٹک” کے ایڈیٹر جیفری گولڈبرگ کو گروپ میں شامل کر لیا تھا۔

    والٹز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور مارکو روبیو نے عبوری طور پر قومی سلامتی کا قلمدان سنبھالا۔ والٹز اب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقرری کے لیے سینیٹ کی سماعت کا سامنا کریں گے۔

    واضح رہے کہ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ Signal جیسے ایپس اگرچہ اینکرپٹڈ ہیں لیکن پھر بھی سرکاری معاملات کے لیے ناقابلِ اعتماد ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2023 میں محکمہ دفاع نے Signal، WhatsApp اور iMessage کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.