Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ذہنی صحت بہتر بنانے کے 7 مؤثر اور قدرتی طریقے

    By Khabrain Newsنومبر 30, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نہ مہنگے علاج درکار ہیں اور نہ ہی کوئی پیچیدہ ٹرینڈز، روزمرہ کی چند سادہ سائنسی طور پر ثابت شدہ عادتیں آپ کی ذہنی کیفیت، موڈ اور مجموعی صحت میں حیرت انگیز بہتری لاسکتی ہیں۔

     ماہرین کے مطابق یہ 7 قدرتی طریقے بے چینی کم کرنے، خوشی بڑھانے اور ذہنی سکون فراہم کرنے میں انتہائی مددگار ہیں۔

    1۔ سوشل میڈیا کا استعمال محدود کریں

    ماہرین اب بھی اس بحث میں ہیں کہ آیا سوشل میڈیا ذہنی صحت کو براہ راست نقصان پہنچاتا ہے یا نہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ اس کا بے تحاشا استعمال موڈ کو متاثر کرتا ہے، بہتر ہے کہ آپ سوشل میڈیا سے وقفے لیں اور خود پر نظر رکھیں کہ یہ آپ کو جذباتی طور پر کیسے متاثر کرتا ہے۔

    2۔ گہری سانس لینے کی مشق کریں

    آہستہ اور گہری سانس لینا ہمارے اعصابی نظام کو پرسکون کرتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن کم ہوتی ہے اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔

    ماہرین 4-2-4 تکنیک (4 سیکنڈ سانس لیں، 2 سیکنڈ روکیں، 4 سیکنڈ باہر چھوڑیں) کو اسٹریس کم کرنے کا مؤثر طریقہ قرار دیتے ہیں۔

    3۔ آنتوں کی صحت مضبوط کریں

    تحقیقات کے مطابق صحت مند گٹ یا آنتوں کا نظام ذہنی صحت پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

    پری بایوٹکس اور پروبایوٹکس ناصرف ہاضمہ بہتر کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں بھی مددگار ہیں، کیونکہ گٹ اور دماغ کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔

    4۔ یوگا کے ذریعے بے چینی کم کریں

    یوگا ذہنی سکون، بے چینی میں کمی اور ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    ایک تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یوگا جنرلائزڈ اینگزائٹی ڈس آرڈر (GAD) یعنی مسلسل بے چینی کے علاج میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

    5۔ باغبانی سے ذہنی سکون حاصل کریں

    ہفتے میں دو سے تین بار باغبانی کرنے سے اسٹریس کم ہوتا ہے اور ذہنی سکون بڑھتا ہے، پودوں اور مٹی کے ساتھ گزرے چند منٹ بھی موڈ بہتر کرسکتے ہیں۔

    6۔ صحت بخش غذا اپنائیں

    پتے دار سبزیاں، مچھلی، گریاں، تخمیر شدہ غذائیں اور ڈارک چاکلیٹ دماغی اور جسمانی صحت کے لیے بہترین ہیں۔

    یہ غذائیں سوزش کم کرتی ہیں، توانائی بڑھاتی ہیں اور گٹ کو مضبوط کرتی ہیں جس کا اثر براہ راست ذہنی صحت پر پڑتا ہے۔

    7۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کم کریں

    انتہائی پروسیسڈ کھانے (UPFs) جسم اور دماغ دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔

    ان میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے اور یہ دماغی صحت کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے انہیں کم کرنا ضروری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.