Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں 100 ارب تک کمی کی درخواست کرنے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsفروری 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    • اسلام آباد:  باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر ایک بار پھر آئی ایم ایف سے رواں مالی سال 26-2025 کے ٹیکس ہدف میں کمی کیلئے درخواست کرے گا جس کی ورکنگ تیار کی جا رہی ہے، جولائی سے جنوری مہنگائی اور معاشی ترقی کے مطابق ٹیکس آمدن کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ابتدائی تجاویز یہ تیار کی گئی ہیں کہ آئی ایم ایف سے 100 ارب روپے تک ٹیکس ہدف میں کمی کیلئے درخواست کی جائے گی، کم سے کم یہ 50 ارب روپے تک ہو سکتی ہے، ایف بی آر نے مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور یہ تجاویز حکومتی سطح پر ٹاپ لیول پر بھی ڈسکس ہوئی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ایف بی آر کی تیاریاں جاری ہیں، پریزنٹیشن فائنل ہونے کے مراحل میں ہے، حالیہ دنوں میں جب آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ کیلئے تیاریوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں مالی سال 30 جون تک کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور ایف بی آر نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف پورا کرے، منی بجٹ لائے بغیر ٹیکس آمدن کے ہدف کے قریب تر پہنچنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

    آئی ایم ایف سے جولائی سے جنوری کے دوران تک ٹیکس ڈیٹا پر تبادلہ خیال ہوگا، جولائی سے جنوری مہنگائی اور معاشی ترقی کے مطابق ٹیکس آمدن کا جائزہ لیا جائے گا، اگر آئی ایم ایف، ایف بی آر کی تجاویز سے اتفاق کرے تو رواں مالی سال کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف کو 13 ہزار 979 ارب سے کم کر کے 13 ہزار 879 ارب روپے تک لانے کی کوشش کرے گا، سپرٹیکس کے فیصلے سے بھی ٹیکس آمدن میں اضافے پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائے گی، جولائی سے جنوری ایف بی آر مجموعی طور پر 7 ہزار 147 ارب روپے جمع کر سکا ہے، جولائی سے جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 7 ہزار 521 ارب روپے تھا۔

    ایف بی آر کو رواں مالی سال جولائی سے جنوری 372 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح کے حساب سے ٹیکس کلیکشن پر خصوصی سیشن ہوگا، رواں مالی سال سپر ٹیکس سے 217 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔

    ایف بی آر حکام پُرامید ہیں کہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں شاپنگ سے سیلز ٹیکس کی آمدن میں اضافہ ہو گا، گزشتہ ماہ کے دوران وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے سپر ٹیکس کے حق میں فیصلے کے باوجود ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، ابتدائی طور پر ایف بی آر نے وفاقی آئینی عدالت سے فیصلے کی بنیاد پر 300 ارب روپے کی وصولی کی توقع ظاہر کی تھی، رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 314 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

    ایف بی آر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مارچ 2026 تک 9917 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے، اب تک 7 ہزار 147 ارب روپے کی وصولی کے بعد باقی مدت میں مزید 2 ہزار 765 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے، رواں ماہ فروری کیلئے ایف بی آر کا ہدف بھی تقریباً ڈیڑھ ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے، ایف بی آر نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سالانہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے کو کم کر کے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 13 ہزار 979 ارب روپے کر دیا ہے، تاہم پارلیمنٹ نے تاحال اس نظرثانی شدہ ہدف کی باضابطہ منظوری نہیں دی۔

    رواں مالی سال ایف بی آر کی ریونیو گروتھ تقریباً 12 فیصد تک ریکارڈ ہوئی ہے، جولائی سے جنوری کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں نیٹ آمدن 3 ہزار 496 ارب روپے، سیلز کی مد میں 2 ہزار 240 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 462 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 750 ارب روپے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ کے دوران 6 ہزار 699 ارب روپے ٹیکس کلیکشن ریکارڈ ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ماننے یا نہ ماننے پر فیصلہ منحصر ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.