دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا بڑا پل مکمل ہونے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تعمیراتی معیار اور حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی افراد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔





































